سیالکوٹ میں معصوم لڑکیوں کی شادی کے بعد عریاں ویڈیوز بنا کر بیچنے والے گروہ کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ جنوری 21:53

سیالکوٹ میں معصوم لڑکیوں کی شادی کے بعد عریاں ویڈیوز بنا کر بیچنے والے ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) سیالکوٹ میں معصوم لڑکیوں کی شادی کے بعد عریاں ویڈیوز بنا کر بیچنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور بھیانک دھندے کے چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں معصوم لڑکیوں کی شادی کے بعد عریاں ویڈیوز بنا کر بیچنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ گروہ ایک شریف خاندان کا روپ دھار کر شریف خاندان کی معصوم لڑکیوں سے شادی کرکے ان کی عریاں ویڈیوز بناتا ہے اور پھر انہیں پیسوں کیلئے بیچ دیتا ہے۔ اس گروہ کا انکشاف ایک لڑکی نے ان کا شکار بن جانے سے بال بال بچ جانے کے بعد کیا۔ تاہم اس واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد بھی پولیس خواب غفلت سے نہیں جاگی اور تاحال کسی کو گرفتار تک نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments