شوہر نے ناجائز تعلقات سے روکنے پر بیوی کو قتل کر دیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:55

شوہر نے ناجائز تعلقات سے روکنے پر بیوی کو قتل کر دیا
چنیوٹ ۔28جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) خاوند کو عورتوں سے ناجائز تعلقات سے روکنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر127ٹھٹھیاں میںملزم نورزمان نے مختلف عورتوں سے تعلقات استوار کر رکھے تھے بیوی کے بار بار منع کرنے پر گزشتہ روز ملزم نورزمان نے اپنی بیوی بصری بی بی کو قتل کر دیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :