Live Updates

تحریک انصاف میں اختلافات، پشاور کے ضلعی ناظم کو عہدے سے ہٹا دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 22:38

تحریک انصاف میں اختلافات، پشاور کے ضلعی ناظم کو عہدے سے ہٹا دیے جانے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) تحریک انصاف میں اختلافات کے باعث پشاور کے ضلعی ناظم ارباب عاصم کو عہدے سے ہٹا دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ضلعی حکومت میں تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان اختلافات کا عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔ اختلافات کے باعث پشاور کے ضلعی ناظم کو عہدے سے ہٹا دیے جانے کا امکان ہے۔ عمران خان نے اس حوالے سے تمام شکایات کا جائزہ لینے کے بعد ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارباب عاصم کو ضلعی ناظم کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات