ایرانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی توہین آمیز ہے، آئندہ امریکیوں کے ایران میں بھی داخلے پر پابندی عائد ہوگی: ایرانی حکومت کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 22:38

ایرانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی توہین آمیز ہے، آئندہ امریکیوں ..

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) ایران نے اپنے ملک میں امریکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا میں اپنے شہریوں کے داخلے پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی توہین آمیز ہے۔ امریکا کے اس فیصلے کے جواب میں آئندہ امریکیوں کے ایران میں بھی داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ملکوں کے شہریوں پر امریکا کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ ان ممالک میں ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :