نائیجیریا میں بوکو حرام کے جنگجووں کا آرمی چیف کی رہاہش گاہ کے قریب فوجی چوکی پر حملہ ، 3 فوجی ہلاک ہو گئے

اتوار 29 جنوری 2017 14:50

نائیجیریا میں بوکو حرام کے جنگجووں کا آرمی چیف کی رہاہش گاہ کے قریب ..

کانو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) نائیجیرین شمالی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے جنگجووئں نے آرمی چیف کی رہاہش گاہ کے قریب فوجی چوکی پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں کم ازکم 3 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے فوجی اور سول ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ بوکو حرام کی داعش سے تعلق رکھنے والی ذیلی تنظیم نے چیف آف جنرل سٹا ف طوکو یوسف براطائی کے آبائی گھر سے 3 کلومیٹرز دور گائوں میں حملہ کیا جس کے دوران جنگجووئں اور فوجیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک فوجی اہلکار کے مطابق3 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔

دریں اثناء بوکو حرام کے جنگجووئں نے دعوی کیا ہے کہ اس کی ذیل تنظیم کی طرف سے کئے گئے حملہ میں 5 نائیجیرین فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔ مزید برآں نائیجیریا کی فوج نے اس حملہ بارے کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :