مڈغاسکر میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے سے 45 باراتی جاں بحق، 24 دیگر زخمی ہو گئے

اتوار 29 جنوری 2017 15:20

مڈغاسکر میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے سے 45 باراتی جاں بحق، 24 دیگر ..

انتاناریو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) مڈغاسکر میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے سے 45 باراتی جاں بحق اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو مڈ غا سکر کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ دارالحکومت انتاناریو سی90 کلومیٹرز دور قصبہ اینجوروب میں پیش آیا جہاں حادثہ کا شکار ہونے والی بس دریا میں جا گری ۔

(جاری ہے)

اسی بس میں دلہا اور دلہن بھی سوار تھے ۔

قصبہ اینجوروب کے میئر ڈاکٹر لووا نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے ، 9 مرد اور 27 خواتین شامل ہیں ۔ جبکہ 24باراتی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طورپر اس حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی کیونکہ بس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے ۔ میئر نے بتایا کہ ذیادہ تر باتیوں کی ہلاکتیں پانی میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :