کٹھ پتلی انتظامیہ اپنے آقائوں کی ایماء پرمتحدہ مزاحمتی قیادت کے اتحاد کو توڑنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہی: حریت رہنما

اتوار 29 جنوری 2017 17:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، امیتاز احمد ریشی، غلام نبی وار اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نئی دہلی میں اپنے آقائوں کی ایماء پرمتحدہ مزاحمتی قیادت کے مثالی اتحاد کو توڑنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحتمی قیادت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیری نوجوانوں کے لیے یقینی طور پر حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ دریں اثناء تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے ایک بیان میںمقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔