Live Updates

عمران خان آپ جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں ،ْ کے پی کے کے صحت اور تعلیم کا نظام کون ٹھیک کریگا ،ْمریم اورنگزیب

وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اب صرف ترقی کریگااگر آپ سے برداشت نہیں ہوتا تو آپ لا علاج ہیں ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی اپنی سیاسی تربیت کیلئے کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لیں ہم فیس دینے کیلئے تیار ہیں ،ْ وزیر مملکت کا بیان

اتوار 29 جنوری 2017 18:10

عمران خان آپ جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں ،ْ کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان صاحب آپ جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں ،ْ کے پی کے کے صحت اور تعلیم کا نظام کون ٹھیک کریگا ،ْوزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اب صرف ترقی کریگااگر آپ سے برداشت نہیں ہوتا تو آپ لا علاج ہیں ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی اپنی سیاسی تربیت کیلئے کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لیں ہم فیس دینے کیلئے تیار ہیں ۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب آپ شاید کے پی کے میں سرکاری نوکری بکنے کا ذکر کر ہے ہیں انہوںنے کہاکہ خان صاحب آپ کو اپنے ملک کی قدر کب ہو گی آپ کہتے ہیں انگلستان نے مجھے کرکٹر بنایا انہوںنے کہاکہ خان صاحب آپ کو شاید یہ خدشہ ہے کہ اپ کو کسی اور ملک کا ویزہ نہیں ملے ،ْخان صاحب کے پی کے کا صحت اور تعلیم کا نظام کون ٹھیک کریگا انہوںنے کہاکہ خان صاحب آپ نے کے پی کے کے احتساب کمیشن کو تالا لگایا وہاں کا انصاف کا نظام کون ٹھیک کریگا ،ْخان صاحب پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان سے آپ کی نفرت اور آپ کا جھوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خان صاحب جو کام اپ نے شروع کیا ہے وہ پنجاب میں دس سال قبل شروع ہو چکا تھا ،ْخان صاحب پنجاب میں سکولوں میں بائو میٹرک ایک دھائی پہلے نصب ہوئے تھے ،ْ خان صاحب آج جس ہیلتھ کئیر پروگرام کا اپ ذکرکرہے ہیں وہ میاں نواز شریف کا تحفہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب ہمیں خوشی ہے کہ اپ صحت تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں وفاق اور پنجاب کو کاپی کر رہے ہیںخان صاحب وزیراعظم نواز شریف کے بغض میں ملک دشمنی نہ کریں انہوںنے کہاکہ تمام انٹرنیشنل سروے رپورٹس پاکستان کو ایک بڑھتی ہوئی معاشی قوت کہ رہے ہیں اور اپ پاکستان کا خدا نخواستہ دیوالیہ نکال رہے ہیں ،ْخان صاحب دیوالیہ آپ کی عقل اور جھوٹی سیاست کا نکل چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب آپ کی ذہنی حالت پر صرف ترس کھایا جاسکتا ہے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اب صرف ترقی کریگا ،ْاگر آپ سے برداشت نہیں ہوتا تو آپ لا علاج ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب آئندہ جلسہ کرنا ہو تو مسلم لیگ (ن )آپ کی مدد کے لیے تیار ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب آپ اپنی سیاسی تربیت کیلئے کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لیں ہم فیس دینے کیلئے تیار ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان کی آج کی تقریر ایک مسترد شدہ شخص کی عکاسی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات