پانامہ کیس میں عدالت کے پاس جتنے ثبوت آچکے ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے‘اعتزاز احسن

احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی‘ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے‘انٹرویو

اتوار 29 جنوری 2017 19:50

پانامہ کیس میں عدالت کے پاس جتنے ثبوت آچکے ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی‘ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے‘پانامہ کیس میں عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے پاناما کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے وہ عوام کی عدالت میں اس کیس کو ہار چکے ہیںمک مکا والی سیاست کا وقت گزر چکا جس سے ملک کو بہت نقصان بھی پہنچا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس کیس میں پھنس چکے ہیںشریف خاندان نے تسلیم کرلیا ہے کہ لندن کے فلیٹس ان کے اپنے ہیں ،یہ بات الگ ہے کہ وہ مریم نواز کے ہیں یا حسین نواز کے،مریم نواز اس کیس میں صرف ڈسٹریکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس پاناما کیس کے حوالے سے کافی مواد آچکا ہے اس وقت عدالت فیصلہ کر سکتی ہے،اسے کوئی دقت یا تنگی نہیں اپنافیصلہ سنانے میں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے قطری خط جیسے ثبوتوں کوماننا شروع کردیا تو عوام اور ہم سب منی لانڈرنگ کرنے میں آزاد ہوں گے۔احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ۔

انہوں نے اپنی بیرون ملک جائیدادیں قبول کرلی ہیں اوران کے قانونی ثبوت بھی جمع نہیں کروا سکے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے۔