وزارت داخلہ کی درخواست مسترد، سپریمکورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 جنوری 2017 10:31

وزارت داخلہ کی درخواست مسترد، سپریمکورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2017ء) : سپریمکورت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے اور وزارت داخلہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریمکورٹ میں وزارت داخلہ نے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مسترد کر دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا لگتا ہے کہ آپ ہر قیمت پر ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آبزرویشن نہیں دینا چاہتے جس کے بعد سپریمکورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :