کینیڈا : کیوبیک کی مسجد میں فائرنگ سے نماز پڑھنے والے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 جنوری 2017 12:03

کینیڈا : کیوبیک کی مسجد میں فائرنگ سے نماز پڑھنے والے 6 افراد ہلاک اور ..

اوٹاوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جنوری۔2017ء) کینیڈا کے شہر کیوبیک کی مسجد میں فائرنگ سے نماز پڑھنے والے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر میں اتوار کی شب پیش آیا جب سینٹر میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو شائع کی جس میں پولیس کی موجودگی دکھائی دیتی ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن انھوں نے اس بات کے تصدیق نہیں کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تین مسلح افراد اس واقع میں ملوث ہیں۔ یہ کہاگیا ہے کہ بھاری اسلحے سے لیس پولیس کا دستہ بھی مسجد کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اسلامک سینٹر کے صدر محمد ینگوئی نے بتایا کہ زخمیوں کو کیوبیک شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے لیکن ان کو صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے اپنے ٹوئٹر پغام میں کہا ہے کہ کینیڈینز کیوبیک شہر میں مسجد پر بزدلانہ حملے میں مرنے والوں کے لیے غمگین ہیں۔انھوں نے اس واقعے میں متاثر ہونے والوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ کیوبیک شہر میں مسلمانوں کی آبادی میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں اکثریت شمالی افریقہ سے آنے والے تارکین وطن کی ہے۔یہاں گزشتہ برسوں میں نسلی امتیاز اور منافرت پر مبنی واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس شہر میں حجاب یا نقاب پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات بھی کرتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :