Live Updates

آج معلوم ہواکہ گلف اسٹیل نے15ملین ریال کانقصان اٹھایا،عمران خان

یہ لوگ اپنے بیانات بدلتےجارہے ہیں،ان کویہ بھی نہیں پتہ تھا کہ سپریم کورٹ میں تلاشی ہوگی،جبکہ نوازشریف نے واضح کیا تھا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جنوری 2017 14:01

آج معلوم ہواکہ گلف اسٹیل نے15ملین ریال کانقصان اٹھایا،عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آج سامنے آیا گلف اسٹیل نے 15 ملین ریال کا نقصان اٹھایا،یہ لوگ اپنے بیانات بدلتے جا رہے ہیں،ان کویہ بھی نہیں پتہ تھا کہ سپریم کورٹ میں تلاشی ہوگی،جبکہ نوازشریف نے واضح کیا تھا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں‌ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قطر سے لندن پہنچنے کا بیان دیا جا رہا ہے۔ وکیل کہہ رہیں ہیں دستاویزات نہیں ہیں کیش میں کاروبارہوتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تفتیش شروع ہوتومتعلقہ وزیرکواستعفیٰ دیناپڑتاہے۔ان لوگوں کونہیں پتہ تھاپاناما کے انکشافات ہوں گے۔اسمبلی میں واضح کہاگیا یہ تمام دستاویزات موجود ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات