وزیر اعظم آزادکشمیر فاروق حیدرخان کی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہنگامی طور پر امدادی کارروائی کی ہدایت

پیر 30 جنوری 2017 21:50

وزیر اعظم آزادکشمیر فاروق حیدرخان کی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) وادی لیپہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہنگامی طور پر امدادی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرنے ہدایت کی کہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے فوری طور پر تخمینہ مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ اشیاخوردونوش کا ذخیرہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچایا جاے۔انہوں نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر مظفر آباد ڈویژن اور ایس ڈی ایم اے کو باقاعدگی سے امدادی کارروائیوں کی رپورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔