ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی عوامی شکایات اورمیڈیا رپورٹس پر کارروائی

پٹواری جاوید اقبال خان ملازمت سے معطل ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو انکوائری افسر مقرر کردیا

پیر 30 جنوری 2017 22:40

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے عوامی شکایات اورمیڈیا رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے پٹواری جاوید اقبال خان کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے انکوائری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء نے میڈیا رپورٹس اور عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے رشوت کرپشن توڑ پھوڑ کے الزام میں پٹواری حلقہ سیری درہ جاوید اقبال خان کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے پٹوار حلقہ کا چارج گرداور کے حوالے کرتے ہوئے انکوائری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی عوامی حلقوں نے کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :