ٹرمپ کے فیصلے سے "دہشت گردی کی شوکت" اضافہ ہوگا : او آئی سی

پیر 30 جنوری 2017 22:46

ٹرمپ کے فیصلے سے "دہشت گردی کی شوکت" اضافہ ہوگا : او آئی سی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم اکثریتی ممالک پر امریکا کے سفر کی جو عارضی پابندی عائد کی ہے اس سے شدت پسندی کے خلاف مشترکہ جنگ کو نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " اس نوعیت کی امتیازی کارروائیاں جن سے شدت پسندی پر مبنی خطابات کا شعلہ اور بھڑک سکتا ہے اور ساتھ ہی تشدد اور دہشت گردی کا پرچار کرنے والوں کی شوکت میں اضافہ ہو سکتا ہی.. ایسے نازک وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسلامی تعاون تنظیم امریکا سمیت اپنے تمام شریکوں کے ساتھ شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے واسطے سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہی"۔

متعلقہ عنوان :