ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء عوامی شکایات میڈیا رپورٹس پر کارروائی

پٹواری جاوید اقبال خان کو ملازمت سے معطل

پیر 30 جنوری 2017 22:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء عوامی شکایات میڈیا رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے پٹواری جاوید اقبال خان کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے انکوئرای کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کو انکوئرای آفسر مقرر کردیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء نے میڈیا رپورٹس اور عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے رشوت کرپشن توڑ پھوڑ کے الزام میں پٹواری حلقہ سیری درہ جاوید اقبال خان کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے پٹوار حلقہ کا چارج گرداور کے حوالے کرتے ہوئے انکوئری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد انکوئری افسر مقرر کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی عوامی حلقوں نے کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :