حافظ آباد،دھرنا گروپ اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،غضنفر علی کھرل

پیر 30 جنوری 2017 22:48

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے سٹی نائب صدر رائے غضنفر علی کھرل نے کہا ہے کہ دھرنا گروپ اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔میاں برادران ملکی ترقی کیلئے میدان عمل میں تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد پاکستان دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کلیدی مقام حاصل کر لے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ صرف اپنی سیاسی دوکانداری کو چمکانے کیلئے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتا ہے جس کو کسی بھی صور ت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میاں برادران پر اعتماد رکھتی ہے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے نہ صرف موجودہ حکمرانوں کے شانہ بشانہ ہیں بلکہ آئندہ الیکشن میں تمام صوبوں میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :