بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہوگئے

مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں کو تباہ کر دیا ،ْ پولیس کا آنسو گیس کا استعمال ،ْ لاٹھی چارج ،ْ کئی زخمی

پیر 30 جنوری 2017 22:56

بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہو گئے ،ْ مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دوکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ پولیس نے انتہا پسند ہندوئوں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گجرات کے شہر سورت کے نواحی علاقے گودودارا میں پیش آیا جہاں ایک سڑک سے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد انتہا پسند ہندو مشتعل ہو گئے، مشتعل افراد نے کئی دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی، کاروباری مراکز بند کرا دئیے اور پولیس پر پتھرائو کیا۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے 20 شیل فائر کئے۔ پولیس حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔