بیرونی قرضوں نے پاکستان کو مقروض اور عوام کو بیروزگاری کی طرف دھکیل دیا ہے ،حکومت ترقی کا شور تو مچارہی ہے مگر آج بھی 8کروڑ سے زائد عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ، حکمرانوں نے قبلہ درست نہیں کیا تو سول اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے اورملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کیلئے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب

پیر 30 جنوری 2017 23:34

بیرونی قرضوں نے پاکستان کو مقروض اور عوام کو بیروزگاری کی طرف دھکیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے حکومت سنجیدہ نہیں ہے ،بیرونی قرضوں نے پاکستان کو مقروض اور عوام کو بیروزگاری کی طرف دھکیل دیا ہے ،ملک میں پیدا ہونے والا بچہ بھی ایک لاکھ بیس ہزار کا قرض دار پید اہوتا ہے ،حکمران ترقی کا شور تو مچارہے ہیں مگر آج بھی 8کروڑ سے زائد عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ،حکمران عوام دشمن پالیسی کو ترک اور عوام وملک دشمن پالیسیاں بنائیں ،حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سول اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کیلئے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام اپنا مقدمہ اب سڑکوں پر آکر لڑینگے ،کرپشن ،دہشتگردی اور اقربائ پروری ایک طرف معیشت کو کمزور اور غریبوں کا استحصال کیا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم نعمت اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے ہمارا ملک دنیا کی ہر نعمت سے مالامال ہے مگر حکمرانوں کی اقربائ پروری ،کرپشن اور ناقص پالیسیوں سے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے ،پاکستان کو دنیا کا ماڈل ملک بنانا ہے تو کرپشن ،دہشتگردی اور اقربائ پروری کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس عدالت میں چل رہا ہے ،اس پر بات کرنامناسب نہیں ہے مگر اتنا ضرور ہے کہ پوری قوم کی نظریں اعلیٰ عدلیہ پر ہے عوام چاہتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ آئین وقانون کی روح سے تاریخی فیصلہ دے تاکہ کرپشن کو دروازہ بند اور ملک کی دولت لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جاسکے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملکوں کی ترقی وخوشحالی عوام دوست مبنی پالیسیوں پر منحصر ہوتی ہے ،حکمرانوں نے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنے کی بجائے غیروں کے اشاروں پر پالیسیاں بنائی جس کی وجہ سے ملک مقروض اور عوام مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان حال ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ،عوام کو حقوق کے حصول اور خوشحالی لانے کیلئے عملی طور پر میدان میں آنا ہوگا ،بہت جلد پاکستان سنی تحریک ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔