وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام‘‘ کی منظوری
پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے ہوگا،عملدرآمد کیلئے موثر میکانزم اور بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے، قوم کی مائوں اوربچوںکی صحت کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،پروگرام کی کامیابی کیلئے روایتی سوچ او ررویو ںکو بدل کر جدت اور انفرادیت سے کام کرنا ہے، سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی خود صدارت کرونگا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
پیر 30 جنوری 2017 23:45
(جاری ہے)
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موثر میکانزم بنایا جائے کیونکہ مانیٹرنگ کا جامع نظام انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی مائوںاوربچوں کی صحت کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیںاوراس میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمے کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام د یںاوراس حوالے سے متعین کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کیا جائے کیونکہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے اس پروگرام کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے،لہذا ہم نے ملکراس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے ۔اس پروگرام پر پیش رفت کا میں خود جائزہ لوں گا۔ سٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ اس پروگرام پر عزم اور محنت سے کام کرنا ہوگا۔روایتی سوچ او ررویو ںکو بدل کر جدت اور انفرادیت سے کام کرنا ہے اور تمام متعلقہ محکموں نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ اس ضمن میں قائم کردہ صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پروگرام کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ممبر ہیلتھ ،منصوبہ بند ی و ترقیات نے پروگرام کے اہم خدوخال اوراس پر عملدر آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ سلمان رفیق، سید ہارون سلطان بخاری، خواجہ عمران نذیر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.