وزیراعظم نوازشریف اورفلسطینی صدرنے فلسطینی سفارتخانےکاافتتاح کردیا

دونوں رہنماؤں نے سفارت خانے پرپرچم بھی لہرایا،امریکی سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کےمضمرات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا،مقبوضہ کشمیرپرپاکستان کےمؤقف کی حمایت کرتے ہیں،فلسطینی صدر کی گفتگو،1969 کی فلسطینی سرحدوں کوبحال کیاجانا چاہیے،فلسطین سےاسرائیلی آبادی کے انخلاءکی حمایت کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 جنوری 2017 16:43

وزیراعظم نوازشریف اورفلسطینی صدرنے فلسطینی سفارتخانےکاافتتاح کردیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری2017ء) : وزیراعظم نوازشریف اورفلسطینی صدرنے فلسطینی سفارتخانےکا افتتاح کردیا،دونوں رہنماؤں نے سفارت خانے پرپرچم بھی لہرایا،وزیراعظم نے سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب پرتاثرات قلمبند کیے،وزیراعظم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1969کی فلسطینی سرحدوں کوبحال کیا جانا چاہیے۔ فلسطین سےاسرائیلی آبادی کے انخلاءکی حمایت کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے مرکزی دروازے پر فلسطینی صدرمحمودعباس کا استقبال کیا۔ اس موقعہ پرتقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے فلسطینی صدر کو سلامی دی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فلسطینی صدرسے ملاقات انتہائی مفید رہی اور وہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلاء کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔ جبکہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی برادری مسئلہ فلسطین کےحل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے معروف ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے مسئلہ فلسطین زندہ رکھنے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر بات ہوئی ہے اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے مضمرات پر بھی بات ہوئی، جبکہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے فلسطین کے صدر محمود عباس 17 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف اورفلسطینی صدرنے فلسطینی سفارتخانےکاافتتاح کردیا