صفائی نصف ایمان ہے ، اپنے گھر ، شہر اور ملک کو صاف رکھنا ہر شہری کا فرض ہے ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ ہے‘ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے عوام میں شعور کی آگاہی کیلئے سیمینار ز اورآگاہی مہم کی ضرورت ہے

آزاد کشمیر کے وزیر قانون ، انصاف و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان کا سیمینار سے خطاب

منگل 31 جنوری 2017 17:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے وزیر قانون ، انصاف و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ، اپنے گھر ، شہر اور ملک کو صاف رکھنا ہر شہری کا فرض ہے ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے عوام میں شعور کی آگاہی کیلئے سیمینار ز اورآگاہی مہم کی ضرورت ہے ۔

ماحول کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ۔ اس حوالہ سے ماہرین کی مشاورت سے قانون سازی کریں گے ۔ غیر معیاری اشیاء کی فراہمی کو روکنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معیاری اور خالص اشیاء کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر قانون ، انصاف و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان نے محکمہ ماحولیات آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی میر پور ڈاکٹر راجہ حبیب الرحمن ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات راجہ محمد رزاق خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر آزاد کشمیر کی سیکرٹریز حکومت ڈاکٹر شہلا وقار ، محمد احسن خواجہ ، محمد زاہد عباسی اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ عوام کو غیر معیاری اشیاء اور ملاوٹ شدہ اشیاء سے بچنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے اور لوگوں کو خالص اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی پراڈکٹس بھی غیر معیاری آ رہی ہیں ان کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ ماہرین کی رہنمائی سے عوام کی بہتری اور بقاء کے لئے قانون سازی کریں گے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات راجہ محمد رزاق خان نے کہا کہ ہم نے ملکر اپنے اور اردگر د کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے اس حوالہ سے ماحول دوست شاپنگ بیگ بھی متعارف کر وا دئیے ہیںاور مظفرآباد میں ری سائیکلنگ کی تنصیب بھی کی جارہی ہے جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جامع اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو آلودگی سے پاک ریاست بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامع ماحول بچائو پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :