پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک میں زیتون کی کاشت کے فروغ اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے،ترجمان کی اے پی پی سے گفتگو

منگل 31 جنوری 2017 20:25

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک میں زیتون کی کاشت کے فروغ اور زرعی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) ملک میں زیتون کی کاشت کے فروغ اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔ پی اے آر سی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کیلئے موسمیاتی اعتبار سے موزوں علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں زیتون اور چائے کی کاشت اور پیداوار کو فروغ دے کر اربوں روپے کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے اور درآمدات پر انحصار کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیتون کی کاشت کیلئے کسانوں کو رہنمائی فراہمی کی جا رہی ہے اور معیاری اور تصدیق شدہ پودوں کی فراہمی کیلئے نرسیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود پی اے آر سی زیتون کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :