جامعہ کراچی: انجمن محبان رسول ؐ اور سیرت مصطفیؐ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے محفل میلا النبیؐ یکم فروری کو ہوگی

منگل 31 جنوری 2017 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء)انجمن محبان رسول ؐ جامعہ کراچی اورسیرت مصطفیؐ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ یکم فروری 2017 ء کو صبح 10 بجے پارکنگ گرائونڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔صدرات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کریں گے جبکہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خصوصی خطاب کریں گے۔

الحاج محمد اویس رضاقادری بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ خصوصی دعا مولانا بشیر احمد قادری کریں گے ۔تقریب کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری کریں گے ۔

(جاری ہے)

سرداریاسین ملک ،حاجی رفیق پردیسی،جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی،غلام محمد سوہوقادری،ملک محمد بوستان ،حاجی محمد حنیف طیب،محمد مسروراحمد،عامر اخلاق صدیقی شامی،ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی خواجہ رضی حیدر،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،محمد طاہر خان،علامہ عبدالجبارنقشبندی،پروفیسر ڈاکٹر نوراحمد شاہتاز،محمد افتخار،ڈاکٹر محمد صادق علی خان، پروفیسر ڈاکٹر ناصرالدین صدیقی،منصورحسن قادری،سید خالد جمال،محمد احمد قادری،سید محمد رئیس ،سید محمد اسد اللہ شاہ جنیدی،حاجی مناف عطارا،حاجی سید اللہ رکھا، ڈاکٹر محمد معیز خان اور محمد عامر مدنی خصوصی شرکت کریں گے۔

#