بھارت نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظربندی کے اقدام کو ناکافی قرار دیدیا

پاکستان حافظ سعید اور دیگر دہشتگردتنظیموں کے خلاف قابل اعتماد کریک ڈائون کرے کیونکہ اسی طرح وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے خلوص کو ثابت کرسکتا ہے ،حافظ سعیدکی گرفتاری اور نظربندی جیسے اقدامات ماضی میں بھی دہرائے جاچکے ہیں جو ناکامی ہیں،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا حافظ سعید کی نظربندی پر ردعمل

منگل 31 جنوری 2017 22:53

بھارت نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظربندی کے اقدام کو ناکافی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) بھارت نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظربندی کے اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حافظ سعید اور دیگر دہشتگردتنظیموں کے خلاف قابل اعتماد کریک ڈائون کرے کیونکہ اسی طرح وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے خلوص کو ثابت کرسکتا ہے ،حافظ سعیدکی گرفتاری اور نظربندی جیسے اقدامات ماضی میں بھی دہرائے جاچکے ہیں جو ناکامی ہیں۔

منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کی نظربندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا تھا کہ پاکستان حافظ سعید کی گرفتاری اور نظربندی جیسے اقدامات پہلے بھی کر چکا ہے جو ناکافی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان حافظ سعید اور دیگر دہشتگردتنظیموں کے خلاف قابل اعتماد کریک ڈائون کرے کیونکہ اسی طرح وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے خلوص کو ثابت کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں فلاح انسانیت فانڈیشن اور جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو جوہر ٹائون میں واقع ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔حافظ سعید کو جماعت الدعو ةکے چوبرجی میں واقع مرکزی دفتر جامعہ قادسیہ سے پیر کی رات تحویل میں لیا گیا تھا۔صوبائی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلاح انسانیت اور جماعت الدعو کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تنظیم کے پانچ رہنمائو ں حافظ سعید، عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمن عابد اور قاضی کاشف نیاز کو اے ٹی اے 1997 کے سیکشن 11 ای ای ای کے تحت حفاظتی تحویل میں لینے کا حکم بھی جاری ہوا تھا۔حافظ سعید کا کہنا تھاکہ میری نظربندی کے آرڈر انڈیا اور واشنگٹن سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے ہیں اور پاکستان کی اپنی کچھ مجبوریاں ہیں۔حافظ سعید نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اگر ہمارے دشمن عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہم تحریک کشمیر کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :