عام آدمی تک ٹیلی کام کی سروسز پہنچانے کے لئے 20ارب روپے لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ، 14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا تقریب سے خطاب

منگل 31 جنوری 2017 23:53

عام آدمی تک ٹیلی کام کی سروسز پہنچانے کے لئے 20ارب روپے لاگت سے یو ایس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ عام آدمی تک ٹیلی کام کی سروسز پہنچانے کے لئے 20ارب روپے لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا گیا جس کے مثبت اثرات برآمد ہورہے ہیں ۔14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے ۔

وہ منگل کو پی ٹی اے کے زیر اہتمام پاکستان موبائل ایپلیکشن ایوارڈ 2016کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت ٹیلی کمیونکیشن کے سیکٹر کو ترقی دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے‘پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر میں بہت ترقی ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ14کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے شعبہ میں نمایاں مارکیٹ بنتا جارہا ہے ‘صارفین کی اتنی بڑی تعداد کل آبادی کا 78فیصد ہے ۔

انہوں نے ملک میںموجودہ ٹیلی کام پالیسی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں مزید ترقی کے لئے پوری آبادی کو یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی مواصلات کی سروسز فراہم کر رہے ہیں ‘ہماری پالیسی کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ ٹیلی کام کی سروسز سے عام آدمی استفادہ حاصل کرسکے اس سلسلے میں ہم نے 20ارب روپے کی لاگت سے یو ایس بی پراجیکٹ شروع کر دیا ہے‘ہماری ان پالیسوں کی بدولت دور دراز کے علاقوں میں بھی ٹیلی کا م کی سروسز سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے نوجوان موبائل اپلی کیشن بنانے والوں کو ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تا کہ وہ نئی ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹیلی کام کے شعبے میں جدت اور نئی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بناسکیں ۔انہوں نے کہاکہ موبائل ایپلی کیشن ایوارڈ ‘تعلیمی اداروں اور ماہرین ‘قومی صنعت اور حکومتی اداروں کے مابین مضبوط تعلقات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اسکے ساتھ یہ ایوارڈ قومی معشیت کے مختلف شعبوں کے لئے بھی باعث تقویت بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان نئی ایپلی کیشن سے خصوصی افراد کو بھی عام لوگوں کے ساتھ قربت بڑھانے کے مواقع میسر آئے گے ۔