گیس چو ری کنٹرول ایکٹ کے خلاف درخواست پر محکمہ سوئی گیس سے تین ہفتوں میں جواب طلب

منگل 31 جنوری 2017 23:57

گیس چو ری کنٹرول ایکٹ کے خلاف درخواست پر محکمہ سوئی گیس سے تین ہفتوں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گیس چو ری کنٹرول ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ سوئی گیس اور وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عا ئشہ اے ملک نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخو است گزار آفا ق اور دا نیا ل نے مو قف اختیا ر کیا کہ گیس چو ری ایکٹ کی دفعہ 29غیر آئینی طو ر پر شا مل کی گئی ہے، دفعہ 29کے تحت عدالتو ں کے اختیا رات بھی محکمہ کو دئیے گئے ہیں حکم امتنا عی کے با وجو د محکمہ متنا زع بلو ں کی ریکو ری کرتا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 2 اے ،4اور 10ا ے کی خلا ف ورزی ہے جس پر عدالت نے محکمہ سو ئی گیس اور وفا قی حکو مت سے تین ہفتو ں میں جو ا ب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :