یوسف رضاگیلانی فارن فیکلٹی ڈویلپمنٹ سکالرشپ پربلجیئم جانے والی آسیہ ذوالفقارپی ایچ ڈی مکمل کرکے واپس پہنچ گئیں

بدھ 1 فروری 2017 00:01

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء)بہائوالدین زکریایونیورسٹی کی لیکچرار آسیہ ذوالفقارنے سیدیوسف رضاگیلانی فارن فیکلٹی ڈویلپمنٹ سکالرشپ کے تحت بلجیئم سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے منگل کو زکریایونیورسٹی شعبہ ایجوکیشن میں دوبارہ جوائننگ دیدی ۔

(جاری ہے)

آسیہ ذوالفقارنے پی ایچ ڈی کے دوران پانچ ریسرچ پیپرز تحریرکئے جن میں سے دوریسرچ پیپرز ’’ایمپکٹ فیکٹرجرنلز‘‘میں شائع ہوچکے ہیں اورتین ’’انڈرریویو‘‘ہیں جبکہ چارانٹرنیشنل کانفرنسز (امریکہ ،ملائیشیا،سپین اورگریس)میں بھی شرکت کی۔