’’اووبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ پر پابندی کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب نے 15 روز کے اندر معاملے کو حل کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 31 جنوری 2017 22:51

’’اووبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ پر پابندی کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2017ء) ’’اووبر‘‘ اور ’’کریم‘‘ پر پابندی کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب نے 15 روز کے اندر معاملے کو حل کرنے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق مشہور کیب سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں ’’اووبر‘‘ اور ’’کریم‘‘پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے وزیراعلی شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ 15 روز کے اندر ان کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر معاملے کو حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :