ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو چارہ جات کی فصلوں کو ضرورت کے مطابق کھادوں اور پانی کی فراہمی کی ہدایت

بدھ 1 فروری 2017 15:40

فیصل آباد۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریںنیز برسیم اور لوسرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی سمیت انہیں بروقت کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں ۔

برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوریا یوریا فی ایکڑ بر وقت آبپاشی ڈالیں۔ انہوںنے کہا کہ برسیم کی فصل کوسردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگائیں اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :