افغانستان ، طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں، 7جنگجو ہلاک

بدھ 1 فروری 2017 20:44

افغانستان ، طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں، 7جنگجو ہلاک
جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 7جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار اور شمالی صوبہ جائوزجان میں طالبان اور داعش جنگجوئوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 4طالبان اور 3داعشی جنگجو مارے گئے ۔جائوزجان کے پولیس چیف کرنل عبدالحافظ خاشی کا کہنا ہے کہ 2طالبان جنگجو داعش کے جنگجوئوں کے ہاتھوں ضلع قش تیپا کے گائوں میں مارے گئے ۔انکا کہنا ہے کہ محمد ظاہر اور نصرت اللہ مولوی نصرت کے گروپ کے تھے ۔