کامسیٹس یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس میں ماسٹر زکرنے والے طلبہ کو ڈگریاں جاری کرنے کا حکم

ڈگریاں طلبہ کا مستقبل ہیں اورکسی کو ان کے مستقبل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ‘ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے ریمارکس

بدھ 1 فروری 2017 21:03

کامسیٹس یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس میں ماسٹر زکرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے کامسیٹس یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس میں ماسٹر زکرنے والے طلبہ کو ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس میں ماسٹرز کرنے والے طلبہ کو ڈگریاں جاری نہیں کی جارہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ نے یونیورسٹی کو انٹرن شپ رپورٹس بھی جمع کرا رکھی ہیں جنہیں انتظامیہ کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔سماعت کے دوران یونیورسٹی کے وکیل کا موقف تھاکہ طلبہ نے مقررہ مدت میں انٹرن شپ رپورٹس جمع نہیں کرائی۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ رپورٹس ریکارڈ پر ہونے کے باوجود طلبہ کی ڈگریوں کا اجراء نہ ہونا قابل افسوس ہے، تاخیر سے جمع کرائی جانے والی انٹرن شپ رپورٹس کوجواز بنا کر طلبہ کو ڈگریاں جاری کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ڈگریاں طلبہ کا مستقبل ہیں اورکسی کو ان کے مستقبل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔فاضل عدالت نے یونیورسٹی کو ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 9فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :