طالبات کی ساتھ غیر اخلاقی حرکات پر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبائ لیکچرار کیخلاف سراپا احتجاج، ٹائر جلا کر یونیورسٹی چوک کو بلاک کر دیا

بدھ 1 فروری 2017 22:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) ملتان میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبائ اپنے ہی ٹیچر کیخلاف سڑکوں پر آگئے اور اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے طلبا اور طالبات عادل حسین نامی لیکچرا ر کی غیر اخلاقی حرکات اور نازیبا گفتگو کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور ٹائر جلا کر یونیورسٹی چوک کو بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔طلبائ وطالبات نے الزام عائد کیا کہ ٹیچر طالبات کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا اور نازیبا جملے کستا ہے تاہم اس حوالے سے متعدد بار یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔طلبائ کا کہنا تھا کہ لیکچرار عادل حسین کے والد سینڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر ہیں اس لیے انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے تاہم ہم اس وقت تک کلاسز میں نہیں جائیں گے جب تک اسے یونیورسٹی سے نکالا نہیں جاتا۔۔

متعلقہ عنوان :