ویٹرنری یونیورسٹی کاچھٹا ما ہی پروری بین الاقوا می سمپو زیم 8 فرو ری کو ہوگا

بدھ 1 فروری 2017 23:31

لاہور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور کاچھٹا ما ہی پروری پر بین الاقوا می سمپو زیم 8 فرو ری کو مقا می ہو ٹل میں منعقد ہوگا، اس حوالے سے گذشتہ روز بین الاقوامی سمپو زیم کے لیے کیے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لینے کے حوا لے سے اجلا س کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی، اجلا س میں سمپو زیم کے لیے بنائی گئیں تما م انتظا می کمیٹیو ں کے کنو ئینر اور سیکر ٹر یو ں نے شر کت کی اور سمپوزیم کی تیا ری سے متعلقہ انتظامات کے با رے میں اجلا س کو آگا ہ کیا ،دو روزہ بین الاقوامی سمپو زیم میں پا کستان سمیت دنیا بھر کے سو لہ مما لک سے تحقیق کارو ں ، اسا تذہ ، طلبہ، ما ہرین اور ماہی پروری انڈسٹری سے متعلقہ پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد شر کت کر ے گی جس میں ما ہرین شعبہ ما ہی پروری کی تر قی کے حوا لے سے جدیدتحقیقی اُصو لو ں پر مبنی اپنے خیا لا ت کا اظہار کر یں گے۔