نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں28ملزمان گرفتار

بدھ 1 فروری 2017 23:40

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں28ملزمان گرفتار
راولپنڈی۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء)راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئی28ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ کینٹ پولیس نے مالک عبدالمالک ، کرایہ دار محمد فہیم ، محمد خلیل ، اکمل حسین،محمد اختر ، صدر دین، مشتاق حسین ،محمد یار ایوب، کاشف، محمد جاوید، تھانہ نصیر آباد پولیس نے مالک عبدالحمید، کرایہ دار اعجاز احمد، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے آصف قیوم ، تلاوت خان، تھانہ مری پولیس نے راجہ انوار، بلال خان، چوہدری خلیل اور محمد شبیر ، سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بابر اسمائیل ، منصور احمد، تھانہ نیوٹائون پولیس نے مراد عباسی ، تھانہ کینٹ پولیس نے عبدالحق ،تھانہ صدر واہ پولیس طاہر بنگش ،چوہدری حماد ، سراج ،عدنان ،وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ مری پولیس نے مکہ الیکٹرونکس اینڈ فرنیچر کے مالک کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔