بہائو الدین زکریایونیورسٹی میں ’’ممتا و شیر خوار کا تعلق ‘‘کے موضوع پر سیمینار

بدھ 1 فروری 2017 23:45

ملتان۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء)انسٹیٹیوٹ آف پیو ر اینڈ اپلائیڈ بیالوجی بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ’’ممتا اور شیر خوار کے تعلق ‘‘کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جسکی صدارت انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد فاروق نے کہاکہ جو مائیں نوزائیدہ بچوں کو اپنا دودھ پلانے سے گریز کرتی ہیں،ان میں بریسٹ کینسر ہونے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں،چلڈرن کمپلیکس ملتان کے ڈاکٹر عباد علی نے کہا کہ شیرخوار بچوں میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کا تدارک صرف اور صرف ماں کے دودھ میں ہے، انہوں نے کہاکہ بچہ ماں کے دودھ سے ہی جسمانی اور ذہنی طور پر طاقتور اور مضبوط ہوتا ہے، مغرب میں بھی اب اس بات کو تسلیم کیاگیا ہے اور وہ بھی ماں کے دودھ کی طرف مائل ہوگئے ہیں،انہو ںنے کہاکہ ہمارے ہاں ناواقفیت کی وجہ سے بچوں کو ماں کے علاوہ دوسرے ذرائع سے دودھ پلانے کی وجہ سے انتہائی سنگین قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔