پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات اورتمام چیلنجز پر پورا تری ہے،آرمی چیف

آرمی چیف کا سیالکوٹ میں 16بلوچ رجمنٹ کادورہ ، حاضرسروس ،ریٹائرڈفوجیوں اور بٹالین کے سابق فوجیوں کیساتھ دن گزارا ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسی رجمنٹ میں سیکنڈلیفٹیننٹ کے طورپرشمولیت اختیارکی تھی،آئی ایس پی آر

بدھ 1 فروری 2017 23:43

پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات اورتمام چیلنجز پر پورا تری ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات اورتمام چیلنجز پر پورا تری ہے، افسروں وجوانوں کی پیشہ وارانہ ترقی کیلئے یونٹ بہترین جگہ ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16بلوچ رجمنٹ کادورہ کیا ۔

آرمی چیف نے اسی رجمنٹ میں سیکنڈلیفٹیننٹ کے طورپرشمولیت اختیارکی تھی۔آرمی چیف اوران کے والدنی16بلوچ رجمنٹ کی کمان بھی کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضرسروس ،ریٹائرڈفوجیوں اور بٹالین کے سابق فوجیوں کیساتھ دن گزارا جنھوں نے اپنے افسر کو آرمی چیف کی حیثیت سے دیکھ کر فخر محسوس کیا۔پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ افسروں وجوانوں کی پیشہ وارانہ ترقی کیلئے یونٹ بہترین جگہ ہے ۔

آرمی چیف نے سابق فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات اورتمام چیلنجز پر پورا تری ہے ۔اس سے قبل سیالکوٹ پہنچنے پر کو رکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔