وزیر مملکت اطلاعات نے سی ون تھرٹی کے ذریعے امیر قطر کو گھوڑا تحفے میں بھجوانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

بے بنیاد اور غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں ، صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے، امیر قطر کو کوئی گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا ، ایسی خبروں سے ملک کا تشخص مجروح ہوتا ہے ، کچھ ماہ قبل امیر قطر نے دورہ کرنا تھا جو نہیں ہوا ، امیر قطر کو دورے پر گھوڑا تحفے میں دیئے جانا تھا ، مریم اورنگزیب کا بیان

بدھ 1 فروری 2017 23:51

وزیر مملکت اطلاعات نے سی ون تھرٹی کے ذریعے امیر قطر کو گھوڑا تحفے میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سی ون تھرٹی کے ذریعے امیر قطر کو گھوڑا تحفے میں بھجوانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد اور غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔ صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے، امیر قطر کو کوئی گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا ، ایسی خبروں سے ملک کا تشخص مجروح ہوتا ہے ۔

کچھ ماہ قبل امیر قطر نے دورہ کرنا تھا جو نہیں ہوا ۔ امیر قطر کو دورے پر گھوڑا تحفے میں دیئے جانا تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ سی ون تھرٹی کے ذریعے قطر گھوڑا بھجوانے کی خبر بے بنیاد ہے ۔ بے بنیاد اور غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔ صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں سے دوست ممالک کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں ۔ ایسی خبروں سے ملک کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی ہیڈ آف سٹیٹ کو تحفہ دینا پاکستان کی روایت ہے ۔اس حوالے سے تمام دستاویزات دفتر خارجہ میں موجود ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :