متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے 7 مسلمان ممالک پر لگائے گئے امیگریشن بین کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 23:23

متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے 7 مسلمان ممالک پر لگائے گئے امیگریشن ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے اسلامی ممالک پر امیگریشن بین کی حمایت کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سامنے آنے والی ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تیل کی جانب سے امریکی صدر کے اسلامی ممالک پر لگائے گئے امیگریشن بین کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی صدر کے 7 اسلامی ممالک پر لگائے گئے امیگریشن بین کی حمایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی نظر میں امریکا کے اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ امریکا کو اپنی سلامتی کیلئے ایسے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ جن ممالک پر امیگریشن بین عائد کیا گیا ہے وہاں اندرونی طور پر بہت سے مسائل ہیں۔ یہ پابندی عارضی ہے اور اگر یہ ممالک اپنے مسائل حل کر لیں تو یقینی طور پر یہ پابندی جلد اٹھا لی جائے گی۔ اماراتی وزیر نے نئی امریکی حکومت کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات امریکا کا قریبی اور بڑا اتحادی ملک مانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :