ڈپٹی کمشنر نادرچٹھہ کی جوڈیشل کمپلیکس سدرن بائی پاس کے ترقیاتی کاموں سے متعلق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبریفنگ

بدھ 1 فروری 2017 23:55

ملتان ۔01فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) چیف جسٹس لاہو ر ہا ئیکو رٹ مسٹر جسٹس سید منصو ر علی شاہ سے گزشتہ روزڈپٹی کمشنر ملتان نا در چٹھہ نے ملا قا ت کی اور نئے جو ڈ یشل کمپلیکس سدر ن با ئی پاس میں ترقیا تی کا مو ں پر بر یفنگ دی ۔اس موقع پر آ ر پی او ملتا ن اعظم سلطا ن تیموری ، سی پی او احسن یونس اور ایس ایس آ پریشنز عما ر ہ اطہر سمیت محکمہ بلڈ نگ اور پلا ننگ کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جوڈ یشل کمپلیکس میں وکلا ء کے مطا لبے پر چیمبر وں کی تعد اد میں مزید اضا فہ کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں مصر وف تعمیر اتی کمپنیو ں کی خد ما ت حا صل کر کے کثیر المنز لہ چیمبر ز تعمیر کر نے کی سمر ی تیا رکی جا رہی ہے ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ہد ایت کی کہ نئے جوڈ یشل کمپلیکس میں ریونیو کو رٹس ، ریسر چ سنٹر اور آ ئی ٹی سنٹر سمیت جدید پولیس سٹیشن بھی قائم کر نے پر غو ر کیا جائے گا ۔اس ضمن میں حکو مت کو فور ی سفا رشا ت بھیجی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :