ما ہرین نے فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے 20 سے 25 فروری تک خصوصی مہم چلا نے کا اعلان کر دیا

جمعرات 2 فروری 2017 14:43

فیصل آباد۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ ما ہرین نے فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے 20 سے 25 فروری تک خصوصی مہم چلا نے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس مہم میں کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کی معاونت کیلئے محکمہ زراعت کا تمام عملہ بھی شریک ہوگا۔ ترجمان نے بتایاکہ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداوار کو 14 سے 42 فیصد تک کم کردیتی ہیںتاہم جڑی بوٹیوں کی تلفی سے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں کی پناہ گاہیں بھی تلف ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 20فروری سے فیصل آبا دڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میںجڑی بوٹی مار مہم کے دوران آ ف سیزن فارم مینجمنٹ کے تحت جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار موسم سرما میںایک ماہ کے وقفے سے باغات کی آبپاشی کریں۔انہوںنے کہا کہ پی بی روپس کے استعمال کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کے اشتراک سے تحصیل کی سطح پر 50ایکڑ پر محیط ماڈل فارم بنائے گا۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :