سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک کشمیر ی شہید ،بھارتی فوجی لاش اپنے ساتھ سرحد پار لے گئے جو عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے،وزیر جنگلات ،وائلڈلائف وفشریز سردار میراکبر خان

جمعرات 2 فروری 2017 18:34

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) وزیر جنگلات ،وائلڈلائف وفشریز سردار میراکبر خان نے کہا کہ بھارتی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے ۔ سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک کشمیر ی شہید ہوا پھربھارتی فوجی لاش کواپنے ساتھ سرحد پار لے گئے جو عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔میں اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔

حکومت اس واقع کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی ۔ اگر بھارت نے کشمیر ی شہید کی لاش واپس نہ کی تو شدید احتجاج کریں گے ۔ پوری دنیا کو اس بات کی طرف توجہ دینی ہوگی کہ مقبوضہ کشمیر کے اند ر بھارتی فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں اور معصوم کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے ۔ اقوام متحدہ کا اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیر جنگلات نے لیپہ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان نقصانات کا ازالہ کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے ۔ اور گذشتہ ماہ میں بیس سے زائدبے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے س کشمیریوں کی آوازکو میڈیا اور سفارتی محاز پراجاگر کررہے ہیں ۔

اور بھارت کی بربریت کو دنیا کے سامنے ہر فورم پر بے نقاب کریں گے ۔ اقوامتحدہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق،ان کے احساسات اور جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے دلوانے میں اپنا موثر کردارادا کرے ۔ انھوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منا کر ہم پوری دنیا کو ایک پیغام دیں گے کہ کشمیر ی تحریک آزادی کشمیر کے حصول میں تنہا نہیں ہے ۔

بلکہ پوری پاکستانی وآزادکشمیر کی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانچ لاکھ سے زائد کشمیر ی شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور مظلوم کشمیر ی بھی ہماری طر ح آزادی کا سانس جلد لیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مظلو م کشمیری عوام آزادی کا سورج دیکھیں گے اور بھارتی بربریت اپنے انجام کو پہنچے گی ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت وادی لیپہ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :