حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی صورہ ہسپتال میں سید علی گیلانی کی عیادت

جمعرات 2 فروری 2017 18:38

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی عیادت کیلئے صورہ ہسپتال سرینگر گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کچھ دیر تک ہسپتال میں سید علی گیلانی کے ساتھ رہے اور انکی خیریت دریافت کی ۔

سید علی گیلانی کو سینے میں شدید تکلیف اور سانس لینے میں مشکل کی وجہ سے نصف شب کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایاگیا تھا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ سید علی گیلانی کی طبیعت اب بہتر ہیں اور انہوںنے لوگوں سے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔