یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا122واں اجلاس،مختلف کورسز کیلئے مقالہ جات کی منظوری

جمعرات 2 فروری 2017 19:54

لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا122واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرمیجر جنرل (ر) پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی منظوری دی گئی، اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیا،اُن میںڈاکٹر مبشر فرحان ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر زرتاشہ انجم ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر رکیہ صحاف ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر محمد حمزہ ہاشمی ایم ڈی ایس اورل میکسیلوفیشل سرجری، ڈاکٹر عابد الله خٹک ایم ایس نیوروسرجری، غزالہ روبی پی ایچ ڈی ہیومن جنیٹکس اینڈ مالیکولر بیالوجی، ڈاکٹر سعدیہ ظہیر ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر عمیر افضل علی ایم ایس نیوروسرجری ، ڈاکٹر آصف اقبال ایم ایس پیڈیٹریکس سرجری، ڈاکٹر وکیل محمد ایم ڈی ایس اورل میکسیلوفیشل سرجری اور ڈاکٹر شازیہ گل ایم فل اورل بیالوجی شامل تھے، اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی14 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔