معیاری تحقیق کے لئے پی ایچ ڈی مقالہ جات معیاری بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر ظفر معین ناصر

جمعرات 2 فروری 2017 19:54

لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے لئے پی ایچ ڈی کے مقالہ جات کو معیاری بنانے کے لئے مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیں اور پی ایچ ڈی پروگرام کو مضبوط بنایا جائے گا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آئندہ اجلاس میں مقالہ جات کے نگران مقالے کا خلاصہ بھی پیش کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تمام مقالہ جات کی فارمیٹنگ ایک جیسی ہو گی اور اجلاس سے ایک ہفتہ قبل بورڈ کے تمام ممبران کو کاپیاں بھجوا دی جائیں گی جس پر بورڈ کے ممبران تحریری طور پر اجلاس میں کمنٹس لے کر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ جاتی ڈاکٹورل پروگرام کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ٹریننگ پروگرامز منعقد کرائے جائیں گے تاکہ تحقیق کا معیار بہتر ہو سکے۔

اجلاس میں8 پی ایچ ڈی مقالہ جات،15جائزہ رپورٹس ،7پینل آف ایگزامینر،7توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کی2 کیسز کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر، پروفیسرڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر، پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبین، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاولہ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور ایڈیشنل رجسٹرارجلیل طارق نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :