Live Updates

چیئرمین قومی احتساب کمیشن کی تقرری کے مجوزہ طریقہ کار پر اختلافات ، پیپلزپارٹی کی مخالفت کی تاریخ ایک بار پھر دہرائے جانے کا امکان

پیپلزپارٹی کی طرح ا تحریک انصاف بھی چیئرمین احتساب کمیشن کی تقرری کوصرف عدلیہ تک محدود رکھنے کی مخالف نکلی

جمعرات 2 فروری 2017 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) چیئرمین قومی احتساب کمیشن کی تقرری کے مجوزہ طریقہ کار پر اختلافات کے ضمن میں اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی مخالفت کی تاریخ ایک بار پھر دہرائے جانے کا امکان ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کی طرح اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف بھی چیئرمین احتساب کمیشن کی تقرری کوصرف عدلیہ تک محدود رکھنے کی مخالف نکلی،ماضی میں قومی احتساب کمیشن کے چیئرمین کی اہلیت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوسکاتھا،پیپلزپارٹی کے اس دور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کو چیئرمین قومی احتساب کمیشن مقرر کرنے کی شق پرڈٹ گئی تھی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اہلیت کو اوپن رکھناچاہتی تھی،پیپلزپارٹی کی تجویز تھی کہ سبکدوش جج یا جج بننے کی اہلیت رکھنے والا کوئی بھی شخص چیئرمین احتساب کمیشن مقرر کیاجاسکتا ہے، اس شق پر پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتفاق نہ ہوسکا تھا،پیپلزپارٹی کی اس تجویز کا اعادہ تحریک انصاف کی طرف سے کردیاگیا ہے اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

…(خ م+اع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :