پیپلزپارٹی کا 1973کے آئین کے تحت آئینی شقوں 62،63کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ حتمی بات چیت کا فیصلہ

اپوزیشن جماعت دیگر جماعتوں کی حمایت بھی حاصل کرے گی،یہ شقیں اراکین پارلیمنٹ کی اہلیت سے متعلق ہیں

جمعرات 2 فروری 2017 20:02

پیپلزپارٹی کا 1973کے آئین کے تحت آئینی شقوں 62،63کو اصل شکل میں بحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے 1973کے آئین کے تحت آئینی شقوں 62,63کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ حتمی بات چیت کا فیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے سے پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں کی حمایت بھی حاصل کرے گی،یہ شقیں اراکین پارلیمنٹ کی اہلیت سے متعلق ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 1973کے آئین کی شقوں 62اور63کو اصل شکل میں بحال کروانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کی مشروط حمایت کی جائے گی،پیپلزپارٹی 1973میں ہی طے پانے والی شقوں 62,63 کی بحالی چاہتی ہے،پیپلزپارٹی نے ا س حوالے سے آئینی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا ہے،اس ریکارڈ کے مطابق 1973میں آئینی شق62ذیلی شق ڈی جبکہ 63ذیلی شق سی تک طے کی گئی تھی اور اس وقت کے قومی رہنمائوں نے 62کو چار ذیلی شقوں اور 63کو تین ذیلی شقوں کے ساتھ منظور کیاتھا،دیانت وصداقت اور گناہ کبیرہ سے متعلق شقیں مرحوم فوجی صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں شامل کی گئیں تھی۔…(خ م+اع)

متعلقہ عنوان :