امریکہ پا کستان کو پابندی والے ممالک میں شامل کرنے پرکوئی غور نہیں کررہا ،اس حوالے سے اطلاعات محض افواہیں ہیں

ترجمان امریکی سفارت خانہ فلیور کووان کی پاکستان پر ممکنہ طور پر سفری پابندیوں کے حوالے سے افواہوں کی تردید

جمعرات 2 فروری 2017 20:02

اسلام آ بادی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) ترجمان امریکی سفارت خانہ فلیور کووان نے کہاہے کہ پا کستان کو سفری پابندی والے ممالک شامل کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا ہے،پاکستان کو ٹریول بین والے ممالک میں ممکنہ طور پرشامل کئے جانے کے حوالے سے اطلاعات محض افواہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوترجمان امریکی سفارت خانہ فلیور کووان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پاکستانی انتظامیہ سے سفری پابندی والے سات مسلم ممالک کی طرح پاکستان کو شامل کرنے یا نہ کرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

پاکستان کو ان سات مسلم ممالک کے ساتھ شامل کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ نے کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں کیں۔پاکستانی دفتر خارجہ اور حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔( و خ )

متعلقہ عنوان :