سیکرٹری دفاع کا ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ،ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی

متحرک اور برق رفتار فضائیہ پی اے سی کی مرہون منت ہے، جے ایف 17 تھنڈر پروگرام کی کامیابی ملک کا فخر ہے ،لڑاکا طیاروں کا پروگرام مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کی گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء)سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری دفاع کو ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جمعرات کو ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔

سیکرٹری دفاع کو ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع نے جدید کمپلیکس‘ دفاعی آلات کی تیاری اور ایوی ایشن سہولیات کو سراہا۔ سیکرٹری دفاع نے مختلف فیکٹریز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ نے کہا کہ متحرک اور برق رفتار فضائیہ پی اے سی کی مرہون منت ہے ۔ جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق کی تیاری دفاعی شعبے میں کلیدی سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں کی اوور ہالنگ میں کمپلیکس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر پروگرام کی کامیابی ملک کا فخر ہے۔ لڑاکا طیاروں کا پروگرام مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔ …(رانا)