ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں سے ملاقات ، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

جمعرات 2 فروری 2017 20:05

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران کوریا کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی،وفد نے جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے سیئول میں کوریا کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔پارلیمانی وفد نے جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،سرمایہ کاروں نے شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی کااظہار کیا۔اس موقع پر عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے فضاء سازگار ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :